کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) آنے والے سائلین کو عزت دی جائے تھانوں میں میرٹ کے علاوہ کچھ برداشت نہیں کیا جائے گااگر کوئی افسر غلط کام کرتا ہوا پایا گیا تو اُس کو معاف نہیں کروں گا میرا کوئی دوست نہیں اگر کسی معاملے میں کوئی شخص میرا نام استعمال کرے تو ہر گز نہ مانیں۔
ان خیالات کا اظہار DPOلیہ محمد علی ضیاء نے گزشتہ روز پہلی مرتبہ تھانہ کروڑ کے معائنہ کے موقع پر کیا اس موقع پر DSPرمیض بخاری بھی موجود تھے ،DPOلیہ نے تھانہ کروڑ کا ریکارڈ چیک کیا عمارت دیکھی اور حوالات کا معائنہ بھی کیا۔
اس موقع پر ان کی توجع پولیس ملازمین کی رہائش گاہوں کے نہ ہونے اور تھانہ میں نفری کی کمی پر دلائی گئی جس پر انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں اقدامات کئے جائے گیں DPOلیہ محمد علی ضیاء نے SHOریاض حسین سمیت دیگر افسران کو متنبہ کیا کہ کسی مظلوم کے ساتھ زیادت رشوت اور کرپشن ہر گز برداشت نہیں کی جاے گی۔
افسران بلا خوف خطر میرٹ پر کام کریں ،انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرا کوئی دوست نہیں اگر میرا نام کوئی استعمال کرے تو ہرگز نا مانیں انہوں نے علاقہ بھر میں ہونے والی چوریوں کا بھی نوٹس لیتے ہوئے پولیس گشت بڑھانے کا حکم دیا DPOلیہ کے آنے کی اطلاع پر تھانہ کروڑ کو اچھی طرح دھویا گیا اور ریکارڈ درست کرنے کے ساتھ تمام معاملات پہلے سے ٹھیک کر لیے گئے۔