کراچی (جیوڈیسک) ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے کہا ہے کہ فرائض میں غفلت و لاپروائی برتنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں سے رعایت نہیں کی جائے گی۔
غلام قادر تھیبو نے مدد گار 15 پولیس سینٹر کورنگی صنعتی ایریا کا اچانک دورہ کیا جہاں موجود عملے نے انہیں صورتحال سے آگاہ کیا جس پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی نے غفلت برتنے والے 2 افسران کو معطل کردیا، اور مرکز کا تمام ریکارڈ کو کمپیوٹرائزکرنے کا حکم دیا، غلام قادر تھیبو اچانک شاہراہ قائدین پر قائم مددگار 15فیروزآباد پہنچے جہاں انچارج ہمایوں خان موجود نہیں تھے جس پر ایڈیشنل آئی جی نے انچارج کو فوری طور پر معطل کرکے لائن میں رپورٹ کرنے کے احکام جاری کیے جبکہ مرکز کا عملہ انھیں کارکردگی سے مطمئن نہ کرسکا۔