حق پرست رکن صوبائی اسمبلی معین عامر پیرزادہ نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین بھائی نے خدمت کا جو درس دیا ہے

کراچی (خصوصی رپورٹ) حق پرست رکن صوبائی اسمبلی معین عامر پیرزادہ نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین بھائی نے خدمت کا جو درس دیا ہے اس کو ملحوظ خاطر رکھ کر عوام کی خدمت کو یقینی بنایا جارہا ہے عوام کو ان کی دہلیز پر تمام بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں اس مقصد کے تحت انتظامیہ تمام صلاحیتیں اور دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے اور انتظامیہ نے محدود وسائل کے باوجود عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی معین عامر پیرزادہ نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری کے ہمراہ بلدیہ کورنگی یوسی07 میںجاری نالے کی صفائی کے کام کے معائنہ کے موقع پر کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور میمن ، XEN کورنگی زون محمد مبین صدیقی اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری نے کہا کہ انتظامیہ بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کیلئے شب و روز کوشاں ہیں انہوں نے مزید کہا کہ صفائی نہ ہونے کے باعث بارشوں میں نالے اور فلو ہوجاتے ہیں جس کے باعث نالوں کا گندا پانی شاہرائوں اور گلی محلوں میں داخل ہو جاتا ہے جس سے عوام الناس کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری نے محکمہ جاتی افسران کو ہدایت جاری کیں کہ بلدیہ کورنگی میں واقع تمام نالوں کی صفائی کیلئے تمام دستیاب وسائل برئوے کار لائے جائے اورساتھ ہی نالوں سے نکلنے والے کچرے کو فوری طور پر اٹھا کر ٹھکانے لگایا جائے اور صفائی کے لئے تمام تر انتظامات کو ہنگامی بنیادوں پر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔

Karachi

Karachi