حق پرست رکن صوبائی اسمبلی معین عامر پیر زادہ کا بیان

کراچی(خصوصی تپورٹ) حق پرست رکن صوبائی اسمبلی معین عامر پیر زادہ نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین نے ہمیں عوامی خدمت کیلئے امین بنا کر بھیجا ہے اور ہم اس نیک مقصد کی انجام دہی کیلئے ہم اپنی تمام تر صلاحیتیں برئوے کار لاکر قائد تحریک الطاف حسین کے اعتماد کو بر قرار رکھنے کیلئے دن رات کی پرواہ کئے بغیر عوامی خدمت میں کوشاں ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل نمبر 2 قیوم آباد میں صفائی ستھرائی اور نالے کی صفائی کے کام کے معائنے کے موقع پرکیا

اس موقع پر ان کے ہمراہ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری ، میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور میمن، فوکل پرسن کورنگی محمد مبین صدیقی، ڈائریکٹر ہیلتھ محمد رفیق شیخ اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے حق پرست قیادت کے منتخب نمائندوں نے محدود وسائل میں رہتے ہوئے مسائل کے خاتمہ کیلئے ایسی حکمت عملی اپنائی ہے جس سے عوام کو فوری ریلیف حاصل ہو سکے اور معیار بھی بہتر رہے خصو صا عوامی شکایات کے خاتمہ کیلئے آئندہ کے کاموں کی منصوبہ بندی کا عمل بھی ساتھ ساتھ جاری ہے ضلع کورنگی میں بلا امتیاز و تفریق ہر علاقہ میں برابری کی بنیاد پر کام کر وائے گئے ہیں

ان کاموں کے ثمرات عوام تک براہ راست پہنچ رہے ہیں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری نے کہا کہ عوام کی بہتر خدمت کرنا ہمارا اولین فریضہ ہے اور ہم اس فرض کی ادائیگی کے لئے اپنے تمام تر وسائل کو برئوے کار لاتے ہوئے عوام کے مسائل پر کام کر رہے ہیں اس سلسلے میں شہریوں کو بنیادی ضروریات جن میں نکاسی آب،فراہمی آب اور دیگر بلدیاتی سہولیات اولین ترجیح ہے اور ہماری کوشش ہے کہ بلدیہ کورنگی ، کورنگی زون کی ہر یوسی میں بلدیاتی سہولیا ت فراہم کی جائیںنالوںپر قائم ناجائز تجاویزات کو فوری طور پر ہٹایا جائے تاکہ نالوں کی صفائی میں کسی قسم کی پریشانی نہ ہو ہماری پوری کوشش ہے

یوسی 2 قیوم آباد کے ساتھ نا انصافی نہ ہو اور ان تمام یونین کونسلوں کی طرح اس یو سی میں بھی برابری کی بنیاد پر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہم نے کورنگی کی عظمت کو بحا ل کرنے کا عزم کر رکھا ہے کورنگی کی عوام کی خدمت کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اور عوام کا بھی فرض ہے کہ وہ انتظامیہ سے بھر پور تعاون کریں

MPA Visit Qyoumabad

MPA Visit Qyoumabad