کراچی (خصوصی رپورٹ)حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے کے لئے انہیں صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ہوگا ہمارے حکمرانوں نے علاقائی سطح پر صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے کوئی اقدامات نہیں کئے حق پرست قیادت کو یہ اعزاز حاصل رہا ہے کہ جب بھی ہمیں اختیار ملا ہم نے علم کے فروغ کے ساتھ اپنے نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیاں فراہم کرنے کے لئے کھیل کے میدانوں اور پارکوں کی تعمیر کو یقینی بنا یا ہے ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے فلمسٹار مصطفی قریشی کے ہمراہ یوگا اینڈ کلچرل ویلفیئر آرٹس اکیڈمی آف پاکستان کے زیر اہتمام شاہ فیصل کالونی میں یوگا ،میوزک ،کلچرل اینڈ فٹنس اکیڈمی کا افتتاح کرتے ہوئے کیا
اس موقع پر شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے افسران کے علاوہ ملک کے ممتاز گلوکار ایم افراہیم ،غزل گائیک ظفر رامے ،معروف کامیڈین فیصل مسعود سمیت دیگر فنکار ،فنکارائیں اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات موجود تھیں حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا کہ معروف گلوکار و کواریو گرافر امجد رانا نے شاہ فیصل کالونی جیسے مضافاتی بستی کے نوجوانوں کی خواہشات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمارے مستقبل کے معماروں ثقافت سے آگاہی اور صحت مند سرگرمیوں فراہم کرنے کے لئے اکیڈمی کا قیام یقینی بنا یا ہے رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے امجد رانا کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلا یا اس موقع پر فلمسٹار مصطفی قریشی نے کہاکہ ثقافت کسی بھی قوم کا حسن ہوتی ہیں اس کے فروغ کے لئے حکومتی اور نجی سطح پر بھر پور اقدامات کی ضرورت ہے
انہوں نے کہاکہ ثقافت اور آرٹس کو فروغ دیکر ہم پتھر دل کو بھی موم بنا سکتے ہیں مصطفی قریشی نے کہاکہ افسوس کی بات ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں کلچرل اور آرٹس کے فروغ کے حوالے سے کوئی اقدام نہیں کررہی ہے جس کا واضح ثبوت وفاقی حکومت نے اب تک وفاقی وزیر ثقافت نہیں بنایا فلمسٹار مصطفی قریشی نے شاہ فیصل کالونی کے نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کے ساتھ کلچرل اور آرٹس متعارف کرانے بیڑا امجد رانا نے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری کے تعاون سے اٹھا یا ہے اللہ تعالیٰ انہیں کامیاب کرے اور شاہ فیصل کالونی میں آرٹس اور کلچرل کو فروغ حاصل ہوسکے۔