کراچی (خصوصی رپورٹ)حق پرست رکن صوبائی اسمبلی شیراز وحید نے کہا کہ حق پرست قیادت قائد تحریک محترم الطاف حسین بھائی نے ہمیں عوام کی خدمت پر مامور کیا ہے اور حق پرست قیادت کی یہ ہی کو شش ہو تی ہے کہ 98 فیصد و متوسط طبقے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں اس سلسلے میں عوام کو زیادہ سے زیادہ بلارنگ و نسل اور کسی تفریق سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور ان کے مسائل کا حل ان کی دہلیز پر حل کئے جائیں اور ہم اسی عمل کو یقینی بنانے کے لئے کو شاں ہیں ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سندھ شیراز وحید نے یوسی 3 سیکٹر 48-F-1 میں پینے کے صاف پانی کی لائن کے افتتاح کے موقع پر کیا
حق پرست رکن صوبائی اسمبلی شیراز وحیدنے اپنے خطاب میں کہا کہ اس علاقے میں پینے کے صاف پانی کا دیرینہ مسئلہ تھا جوکہ اس لائن کے افتتاح کے بعد مسئلہ کا حل نکل جائے گا انہوں نے واٹر بورڈ کے عملے کو بھی ہدایت دی کہ علاقوں میں پانی کے تعطل کو فوری طور پر ختم کیا جئاے اور عوام کوپینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے انہوں نے مزید کہا کہ حق پرست قیادت قائد تحریک الطاف حسین کے فلسفہ حقیقت پسندی اور عملیت پسندی پر چلتے ہوئے ان کے احکامات کی روشنی میں ترقی و خوشحا لی اور عوامی خدمت میں دن رات مصروف عمل ہے ہم عوام سے براہ راست رابطے میں ہیں اور انکے مسائل کے حل کے لیئے ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جاتا ہے۔