حق پرست ارکان کے استعفے واپس لینے پر الطاف حسین سے اعجاز الحق کا اظہار تشکر

Ijaz-ul-Haq

Ijaz-ul-Haq

کراچی (جیوڈیسک) رکن قومی اسمبلی اعجاز الحق نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے حق پرست ارکان کے استعفے واپس لینے پر الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا۔ الطاف حسین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک اور قوم کیلیے آپ کی خدمات قابل تعریف ہیں اور آپ جیسے لیڈروں کی پاکستان کو اشد ضرورت ہے

الطاف حسین نے کہا کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ تمام سیاسی ومذہبی جماعتیں اتحاد ویکجہتی کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ دن رات جاگ کر سیاسی بحران کو افہام وتفہیم سے حل کرنے کی کوشش کرتا رہا ہوں۔