کراچی : قائد تحریک الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر حق پرست نمائندے عوامی خدمت کے سلسلے میں اپنی کاوشوں کو برئوے کار لا رہے ہیں اور ترقی و خوشحالی کے ساتھ ساتھ عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں اور حق پرست قیادت بلا کسی امتیاز و تفریق لوگوں کے مسائل حل کرنے مصروف عمل ہیں شہر کی ترقی اور شہریوں کی خوشحالی ہمارا نصب العین ہے صفائی ستھرائی سمیت تمام بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے حق پرست قیادت شہریوں کی خدمت کا عزم لیکر آئی ہے اور اس مقصد میں بلا امتیاز ایمانداری و دیانتداری سے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار حق پر ست رکن صوبائی اسمبلی معین عامر پیر زادہ نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان کے ہمراہ یونین کونسل نمبر 7میں جاری ماہانہ صفائی مہم کے تیسرے روز صفائی ستھرائی کے کام کے معائنہ کے موقع پر کیا۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور میمن ، XEN کورنگی زون محمد مبین صدیقی ڈائریکٹر ہیلتھ محمد رفیق شیخ دیگر محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے کہا کہ بلدیہ کورنگی نے محدود وسائل میں رہتے ہوئے عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنا رہے ہیںاور بلدیہ کورنگی ،کورنگی زون کی تمام یونین کونسلوں میںبلدیاتی بنیادی سہولیات و ضروریات کی فراہمی پر یقین رکھتے ہیں اور کورنگی کی عوام الناس کو درپیش تمام جائز مسائل سے نجات دلائیں گے اس سلسلے میں تمام دستیاب وسائل برئوے کار لا رہے ہیں ایڈمنسٹریٹربلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے صفائی ستھرائی کے عمل پر مامور سینٹری ورکر اور سینٹری انسپکٹر کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ صفائی ستھرائی کے عمل میں کسی بھی قسم کی غفلت نہ برتی جائے کیونکہ صاف ستھرے ماحول سے ہی ایک صحت مند معاشرہ جنم لیتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ضلع کورنگی کی عوام کی روزمرہ زندگی میں آسانی پیدا کرنا انتظامیہ کا منشور ہے اور اس سلسلے میں اپنی تمام تر توانائیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کو ممکنہ ضروریات زندگی کی کی فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ عوام کا فرض بنتا ہے کہ وہ بھی انتظامیہ کے ساتھ اپنا بھر پور تعاون جاری رکھیں۔