اسٹیل 6 ہزار روپے فی میٹرک ٹن مہنگا ہونے کا امکان

Steel

Steel

کراچی (جیوڈیسک) عوام کیلئے اپنا گھر بنانے کا خواب کہیں خواب ہی نہ رہ جائے۔بجٹ میں مختلف ٹیکس لگنے کے بعد اسٹیل 6 ہزار روپے فی میٹرک ٹن مہنگا ہوسکتا ہے۔ تعمیرانی شعبے کے ماہرین کے مطابق بجٹ میں اسٹیل کی پیداواری صنعت کے لیے بجلی کے بلوں میں 75 فیصد تک اضافہ کر نے سے اسٹیل بنانے کی لاگت میں اضافہ ہوگا۔

اس کے علاوہ حکومت شپ بریکنگ کمپنیوں سے بھی یکم جولائی سے 5 ہزار 862 روپے ٹیکس وصول کرنے کے بجائے 6 ہزار 700 روپے فی میڑک ٹن ٹیکس حاصل کرے گی۔ بلڈرز کے مطابق اسٹیل 68 سے 77 ہزار روپے فی میڑک ٹن کےحساب سے فروخت ہو رہا ہے اور یہ مہنگا ہونے سے گھر کی تعمیری لاگت بھی بڑھ جائے گی۔