پاکستان (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے اسٹیل مل کی نجکاری کے خلاف فیصلہ پر نظر ثانی کی وفاق کی در خواست مسترد کر دی، سپریم کورٹ نے دو ہزار چھ میں اسٹیل مل کی نجکاری روکنے کا حکم دیا تھا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایک مرتبہ پھر وفاق کی درخواست مسترد کر تے ہوئے اسٹیل مل کی نجکاری روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سپریم کورٹ نے دوہزار چھ میں اسٹیل مل کی نجکاری روکنے کا فیصلہ دیا تھا۔ وفاق پاکستان نے دو ہزار چھ کے بعد ایک مرتبہ پھر اسٹیل ملز کی نجکاری کیلئے درخواست دی تھی لیکن سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اسٹیل ملز کی نجکاری روک دی ہے۔