کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے ای ایس سی کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹیل کی جانب سے15 کروڑ روپے کی ادائیگی قبول نہیں ہے، بجلی اسی صورت میں بحال ہوگی جب 55 کروڑروپے ادا کیے جائیں گے۔کے ای ایس سی ترجمان کے مطابق گزشتہ 5 مہینوں سے پاکستان اسٹیل کو مہلت دی جارہی ہے مگر اب تک93 کروڑ روپے کے مجموعی واجبات کی ادائیگی نہیں کی گئی۔
کے ای ایس سی کا کہنا ہے اس سے پہلے بھی اسٹیل ملز نے کبھی دو اور کبھی 3 کروڑ روپے ادا کرنے کا وعدہ کیا تھا جس پر عمل نہیں کیا گیا، لہذا جب تک کم از کم 55 کروڑ روپے فراہم نہیں کیے جاتے اسٹیل ملز کی بجلی بحال نہیں ہوگی۔
ترجمان کے مطابق پاکستان اسٹیل ملز نے کے ای ایس سی کے نوٹس کا باقاعدہ تحریری جواب بھی نہیں دیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ مختلف حکومتی اداروں نے کے ای ایس سی کو 78 ارب روپے کے واجبات ادا کرنے ہیں۔