کراچی (جیوڈیسک) پاکستان اسٹیل ملز کے ہزاروں ملازمین 4 ماہ کی تنخواہ سے محروم ہیں اور اکثر ملازمین کے گھروں میں فاقہ تک کی نوبت آگئی ہے۔
ادارے کے ملازمین کو دسمبر تا مارچ کی تنخواہیں تاحال نہیں مل سکی ہیں جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے 2 ماہ کی تنخواہ کی ادائیگی کا وعدہ تاحال وفا نہیں ہوسکا ہے۔
اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث ملازمین شدید تر مالی مشکلات کا شکار ہوچکے ہیں، وزارت صنعت و پیداوار بھی ادارے پر خام مال کی خریداری اور مصنوعات کی فروخت پر پابندی عائد کر چکی ہے جس کے بعد ادارے کی اپنی آمدنی کے ذرائع بھی بند ہوگئے ہیں۔ ذرائع اسٹیل ملز کے مطابق اس وقت محدود پیمانے پر پیداواری عمل بحال کیا ہوا ہے تا کہ بلاسٹ فرنس چلتا رہا۔