کراچی (جیوڈیسک) اسٹیل ملز کے ملازمین کی عید کا مزہ دوبالا ہو گیا، امدادی پیکج کی1ارب 75 کروڑ روپے کی قسط کی وصولی کے بعد ڈیڑھ ماہ سے محروم ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کر دی گئی ہے۔ ترجمان اسٹیل ملز شازم اختر کے مطابق اسٹیل ملز کی بحالی و ترقی کیلئے حکومت کی جانب سے منظور شدہ 18ارب 50کروڑ روپے کے امدادی پیکیج کے دوسرے حصے کی پہلی قسط موصول ہو گئی ہے۔
ایک ارب 75 کروڑ روپے کی رقم کی وصولی کے بعد بالآخر گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے محروم ملازمین کو جولائی اور اگست کی تنخواہیں ادا کر دی گئیں ہیں۔ اس رقم سے ادارے کے یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی بھی کی جائے گی جبکہ باقی رقم خام مال کی خریداری کیلئے خرچ ہو گی۔