پاکستان (جیوڈیسک)نگران حکومت نے روس کی جانب سے پاکستان اسٹیل ملز کی توسیع کیلئے ایک ارب ڈالر فراہم کرنے کی پیشکش پر پیشرفت کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار شہزاد احسن اشرف نے کہا کہ ،اسٹیل ملز قومی اثاثہ ہے اس کی بحالی اور اسے ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔
پاکستان اسٹیل کے سی ای او نے وفاقی وزیر صنعت و پیداوار کو بتایا کہ روس پاکستان اسٹیل ملز کی توسیع کیلئے ایک ارب ڈالر مہیا کرنے پر آمادہ ہیجس پر وفاقی وزیر نے اعلی حکام کو ہدایت کی کہ وہ اس سلسلے میں تفصیلی پلان تیار کریں تاکہ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں اس معاملہ کو رکھا جاسکے۔