کے ای ایس سی اور پاکستان اسٹیل کے درمیان واجبات کی ادائگی کا تنازع نیا رخ اختیار کرگیا۔ ادارے کو درپیش مالی بحران کے سبب چئیرمین پاکستان اسٹیل میجر جنرل ریٹائرڈ محمد جاوید اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔
چیئرمین اسٹیل مل محمد جاوید اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد اسلام آباد روانہ ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق چیرمین اسٹیل ملز کا استعفی اب تک منظور نہیں کیا گیا ہے لیکن روزمرہ معاملات چلانے کے لئے واصف محمود کو سی ای او پاکستان اسٹیل مقرر کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین اسٹیل میجرجنرل (ر)محمد جاوید نے مالی بحران کے باعث استعفی دیا۔ ان کے استعفے کی وجوہات میں اسٹیل مل کی پیداوار میں کمی اور بیل آٹ پیکج بھی شامل ہے۔ اس وقت نادہندگی کے باعث اسٹیل مل کی بجلی منقطع ہے اور اسٹیل ملز کی پیداوار اس کے استعداد سے کم ہو کر پندرہ سے بیس فیصد رہ گئی تھی۔