سٹیل مصنوعات کی درآمد میں 18 فیصد اضافہ

Steel Poducts

Steel Poducts

کراچی(جیوڈیسک)سٹیل مصن وعات کی مقامی پیداوار اور طلب میں فرق کے باعث درآمد پر انحصار بڑھ گیا، سات ماہ میں درآمدات اٹھارہ فیصد بڑھ گئیں۔ وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق جولائی سے جنوری تک اسی ارب انہتر کروڑ روپے کی سٹیل مصنوعات درآمد کی گئیں۔

پچھلے مالی سال کے اسی عرصے میں اڑسٹھ ارب بیالیس کروڑ روپے کی سٹیل مصنوعات امپورٹ کی گئی تھی۔رواں مالی سال کے ابتدائی سات ماہ میں درآمد شدہ سٹیل مصنوعات ساڑھے دس لاکھ ٹن رہیں۔