قصور (جیوڈیسک) پتوکی میں سوتیلے باپ نے بیٹیوں پر تیزاب پھینک دیا، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مختلف پہلوں پر تفتیش شروع کر دی ہے۔ تیزاب پھینکنے والے ملزم قاری اسلم کے خلاف مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔
لڑکیوں کی والدہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزم اسلم اپنے ذہنی معذور بیٹے کی شادی 15 سالہ سوتیلی بیٹی سے کرنا چاہتا تھا، انکار پر ملزم نے 2 سوتیلی بیٹیوں پر تیزاب پھینک دیا۔ واقعے کے بعد سے دونوں بہنیں لاہور کے جناح اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔