فیصل آباد کی خبریں 8/6/2014

فیصل آباد میں سپورٹس کلچر کے فروغ میں نجی شعبہ کا کردار بہت اہم ہے

فیصل آباد (خصوصی رپورٹ) فیصل آباد میں سپورٹس کلچر کے فروغ میں نجی شعبہ کا کردار بہت اہم ہے ان خیالات کا اظہار ون ڈے کر کٹ کے عالمی نمبر 1آل رائونڈر محمد حفیظ نے گزشتہ روز ایڈن کرکٹ اینڈ فٹنس سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق ‘ فاسٹ بائولر محمد طلحہ ‘ٹیسٹ کرکٹر محمد سلمان سنوکر کے عالمی چیمیئن محمد آصف ‘الہی ڈویلپرز کے چیف ایگزیکٹو چوہدری ریاست علی ڈوگر ‘ عدیل الہی ڈوگر ‘شکیل الہی ڈوگر ‘چوہدری فقیر حسین ڈوگر ایم پی اے اور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے عہدیدار بھی موجود تھے محمد حفیظ نے کہا کہ صنعتی شہر فیصل آباد بہت جلد سپورٹس سٹی کا درجہ حاصل کر لے گافیصل آباد میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں اس کو تلاش کر نے کی ضرورت ہے محمد سلمان نے جو قدم اٹھایا ہے تمام کھلاڑیوں کو اس کی تقلید کرنی چاہیے فیصل آباد میں سعید اجمل کر کٹ اکیڈمی اور ایڈن کرکٹ اینڈفٹنس سنٹر کرکٹ کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہو گا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فیصل آباد ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سعید اجمل کر کٹ اکیڈمی
فیصل آباد (خصوصی رپورٹ) فیصل آباد ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سعید اجمل کر کٹ اکیڈمی میں جونیئر کرکٹ ٹیم کے ٹرائلز مکمل ہو گئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق ‘ فاسٹ بائولر محمد طلحہ ‘ٹیسٹ کرکٹر محمد سلمان’اور خرم شہزاد نے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو جانچااس موقع پر محمد انور چوہدری ‘ طارق فرید ‘میاں مظہر علی ‘صابر حسین ‘ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر طارق نذیر اور صدر سجاف جمیل سراج بھی موجود تھے ٹرائلز کے پہلے مرحلے میں کھلاڑیوں کی فٹنس کا جائزہ لیا گیا جبکہ دوسرے مرحلے میں ان میں موجود ٹیلنٹ کو تلاش کیا گیا ڈی سی او نورالامین مینگل نے بھی ٹرائلز دیکھے اورسخت گرمی کے باوجود شریک کھلاڑیوں کے حوصلے کی داد دی انھوں نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کے ساتھ خصوصی ملاقات بھی کی اور ان کو سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی طرف سے مکمل سپورٹ فراہم کر نے کی یقین دہانی بھی کرائی