کراچی: چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے اپنے نئے نعرے ” کلین سینٹرل ۔گرین سینٹرل ” کو حقیقی رنگ دینے کے لئے ضلع وسطی میںتیسرے مرحلہ کا آغاز وائس چیئرمین سید شاکر علی کے ہمراہ گلبرگ یوسف پلازہ پر مفت پودے تقسیم کے کیمپ کا افتتاح کرکے کیا اس موقع پر گلبرگ زون کی یونین کمیٹیوں کے چیئرمین،وائس چیئرمین ،خواتین و مرد کونسلرز ،ڈائریکٹر باغات ندیم حنیف،اساتزہ،اسکول کے طلباء و طالبات اور علاقہ معززین کی بڑی تعدادموجود تھی اس موقع پر ریحان ہاشمی نے کہا کہ فضائی آلودگی میں کمی کے لئے ذیادہ سے ذیادہ سایہ داردرخت لگائے جائے انہوں نے کہا کہ ضلع کو سر سبز و شاداب بنانے کے لئے عوام کو درختوں کی افادیت کے بارے میں آگاہی دی جائے۔
انہوں محکمہ باغات کو ہدایت کی کہ ضلع وسطی کو سرسبز بنانے کے لئے ذیادہ سے ذیادہ پودے مہیاء کئے جائیں اور جہاں جہاں ممکن ہو شجرکاری بھی کی جائے اس موقع پر اسکولوں کے طلباء و طالبات نے اپنے ھاتوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے جن درخت لگانے کے حوالے سے مختلف قسم کی تحریریں لکھی تھی اس موقع پر ضلع وسطی گلبرگ زون کی مختلف یونین کمیٹیوں کے چیئرمین وائس چیئرمین یوسی پینل ،یوتھ پارلیمنٹ کے ارکان ، اساتزہ اور اسکول و کالج کے طلباء و طالبات نے بھی اپنے اپنے نام کے پودے لگائے۔
واضح رہے کہ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی ہدایت محکمہ باغات ضلع وسطی نے عوام میں تقریبا ٠٠٠،١٠ پودے مفت تقسیم کئے ہیں جبکہ تاحال یہ سلسلہ جاری ہے محکمہ باغات کے مطابق ضلع وسطی میں مفت پودوں کی تقسیم کی مہم میں تقریبا ایک لاکھ پودے عوام تقسیم کئے جائے گے واضح رہے کہ بلدیہ وسطی کو کلین و گرین بنانے کے لئے وائس چیئرمین سید شاکر علی بھی مختلف علاقوں کا وقتا فوقتا دورہ کر کے بلدیاتی عملے کی کارکردگی کا معائنہ کرتے رہتے ہیں تاکہ بلدیاتی خدمات میں کوتاہی نہ برتی جائے۔