امریکی (جیوڈیسک) اداکار سٹیوکارل کو ڈی سپک ایبل می ٹو میں شرافت بھا گئی لیکن وہ اپنے برے ماضی سے پیچھا نہ چھڑا سکے۔ لاس اینجلس یونیورسل اینی میٹڈ پکچرز کی جانب سے بنائی گئی فلم کے پہلے حصے میں سٹیو کارل نے ایک ماسٹر مائنڈ چور کا کردار نبھایا تھا۔
تاہم سیکوئل میں وہ نئے انداز میں جلوہ گر ہوئے اور تین لے پالک بیٹیوں کے مستقبل کے لیے پریشان دکھائی دیتے نظر آئے ہیں تاہم اس کے ساتھ ہی انکا برا ماضی بھی واپس لوٹ آتا ہے اور وہ خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ بن کر خطرناک مجرم کو پکڑنے کے مشن پر چل پڑتے ہیں۔ فلم برطانیہ میں اٹھائیس جون جبکہ امریکا سمیت دیگر ممالک میں تین جولائی کو ریلیز ہوگی۔