میلبورن (جیوڈیسک) ورلڈ کپ شروع ہوتے ہی ریکارڈز بننے لگ گئے ہیں۔ انگلش بائولر سٹیون فِن نے آسٹریلیا کے خلاف وکٹوں کی ہیٹ ٹرک کر لی۔ وہ اس اعزاز کے ساتھ دنیا کے ساتویں بائولر بن گئے۔ گیارہویں ورلڈ کپ میں ریکارڈ بننے لگ گئے ہیں، میلبورن کی تاریخی گراؤنڈ میں ایونٹ کی پہلی تاریخ رقم ہو گئی ہے۔
بابائے کرکٹ انگلینڈ کے بائولر سٹیون فِن نے روایتی حریف آسٹریلیا کے خلاف ہیٹ ٹرک کی ، سٹیون فِن نے یہ کارنامہ اس وقت دکھایا جب رنز کا پہاڑ بنتا جا رہا تھا ، پچاسویں اوور کی آخری تین گیندوں نے رنز کے طوفان کا رخ موڑ دیا۔
براڈ ہیڈن کو اکتیس رنز پر ، چھیاسٹھ رنز پر کھیلتے میکسویل اور پھر مچل جانسن کو صفر پر آؤٹ کر دیا ۔ اس ہیٹ ٹرک سے سٹیون فِن ورلڈ کپ میں اس اعزاز کے ساتھ چھٹے بائولر بن گئے ، ان سے پہلے دو ہزار گیارہ میں سری لنکا کے لیستھ ملینگا اور ویسٹ انڈیز کے کیمار روچ نے مسلسل تین وکٹیں گرائیں۔
دو ہزار سات میں سری لنکا کے لیستھ ملینگا نے ہیٹ ٹرک کا معرکہ سر انجام دیا۔ دو ہزار تین کا ورلڈ کپ سابق آسٹریلوی بولر بریٹ لی منظر پر آئے ، اسی ایونٹ میں سری لنکا کے چمندا واس نے بنگلا دیش کے خلاف تین وکٹیں اڑائیں۔ انیس سو ننانوے کے ورلڈ کپ کو ثقلین مشتاق یادگار بنانے کا موقع ملا۔ انیس سو ستاسی یعنی ورلڈکپ کی پہلی ہیٹ ٹرک بھارتی بائولر چیتن شرما نے کی تھی۔