لاٹھی ‘گولی کی سرکار ڈرا نہیں سکتی

PTI

PTI

فیصل آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف خواتین ونگ کی ضلعی صدر فردوس رائے نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران لاٹھی اور گولی سے عوام کو ڈرانا چاہتے ہیں۔ تحریک انصاف کے کارکن سروں پر کفن باندھ کر نکلے ہیں کرپٹ حکمرانوں کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ قومی اداروں میں میرٹ ختم کر کے پاکستان کو تباہی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جوش و جذبہ کی بدولت کرپٹ نظام اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والا ہے۔ حکمران قومی وسائل کو تباہ کر رہے ہیں انہیں اس کا حساب دینا ہو گا۔