میں نے تاحال کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کا اعلان نہیں کیا۔ چوہدری فہیم سرور

Malka

Malka

ملکہ (زاہد مصطفی اعوان سے) یونین کونسل ککرالی سے نو منتخب چیئرمین چوہدری فہیم سرور آف روپیری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے تاحال کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کا اعلان نہیں کیا۔ میرے حوالے سے میڈیا میں لگائی جانے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔ میرا ان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ میں جو بھی فیصلہ کروں گا وہ اپنے ووٹروں اور بزرگوں سے مشورہ کر کے کروں گا ۔انھوں نے کہا کہ یو سی ککرالی کے غیور عوام نے میر ا بھر پور ساتھ دیا ہے اور مجھ پر جو اعتما د کا اظہار کیا ہے۔

میں اس پر ان کا شکر گزار ہوں۔میں یو سی ککرالی کو ایک مثالی یونین کونسل بناوں گا ۔چوہدری فہیم سرور نے مذید کہا کہ مجھے چوہدری حسین الہی مجھے مبارک دینے کے لئے آئے تھے مبارک دینے سے کسی جماعت میں شمولیت نہیں ہو جاتی۔انھوں نے کہا کہ میں عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتا ہوں۔