تحریک انصاف کے سونامی کے آگے قوم نے بند باندھ دیا ہے۔ انور عصمت محسود

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماء انور عصمت محسود نے کہاکہ تحریک انصاف کے سونامی کے آگے قوم نے بند باندھ دیا ہے پاکستان کے عوام جمہوری نظام کے خلاف تحریک انصاف کی سازش کو کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی قیادت میں جمہوریت کو مستحکم اور ملک میں عوامی خوشحالی لائیں گے مسلم لیگ (ن) کو بھر پور عوامی تائید حاصل ہے مسلم لیگ (ن) بلدیاتی انتخاب میں سندھ سے تاریخی کامیابی حاصل کرے گی یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ کورنگی کراچی کے مختلف علاقوں سے پاکستان مسلم لیگ(ن)کے کارکنان اور عوام کے وفود سے اپنے عوامی رابطہ دفتر میں ملاقات کرتے ہوئے کہی۔

مسلم لیگ(ن) کے رہنماء انور عصمت محسود نے عوام سے اپیل کی کہ بلدیاتی انتخابات میں نیک اور صالح قیادت کا انتخاب کریں تاکہ علاقائی مسائل حل ہوسکے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) عوامی جذبے سے سرشار کارکنان کو بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹ دے گی اور نیک و صالح پینل کی حمایت بھی کیا جائے گا انہوں نے کہاکہ ملک میں دھرنے اور جلسے کی سیاست کو عوام نے مسترد کردیا ہے عوام ملک سے دہشت گردی ،لاقانونیت ،مہنگائی اور اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں مسلم لیگ(ن) عوام کو خوشحالی معاشرے کی فراہمی کے لئے سفر پر گامزن ہے اور انشا اللہ عوامی تائید و حمایت کے ذریعے پاکستان کے چپے چپے میں خوشحالی اور عوام کو ہر قسم کے مسائل سے نجات دلا ئیں گے انور عصمت محسود نے کہاکہ وقت کا تقاضہ ہے کہ ملک میں جمہوریت کو مستحکم اور عوامی خوشحالی کے حکومت کا ہاتھ مضبوط کیا جائے اور ہر قسم کے بحران سے نمٹنے کے لئے اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائے ۔انہوں نے عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے عوام کو یقین دلا یا کہ مسلم لیگ(ن) عوام کی جماعت ہے اور عوام کے مسائل کے حل کے لئے جدو جہد اور ہر فورم میں آواز اُٹھا یا جائے گا۔