تھانہ سٹلایٹ ٹائون پولیس کے سب انسپکٹر غلام مصطفے نے منڈی شاہ جیونہ چوکی کے انچارج الطاف حسین

Jhang

Jhang

جھنگ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)تھانہ سٹلایٹ ٹائون پولیس کے سب انسپکٹر غلام مصطفے نے منڈی شاہ جیونہ چوکی کے انچارج الطاف حسین کے ہمراہ چادراور چاردیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے معروف صحافی جاوید اقبال کو ناکردہ گناہ میں گرفتار کر لیا جبکہ اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔تفصیلات کے مطابق منڈی شاہ جیونہ کے معروف صحافی جاوید اقبال کا اپنے چچا اعجاز حسین جو کہ محکمہ ایجوکیشن میں درجہ چہارم کا ملازم بتایا جاتا ہے کے ساتھ عرصہ دراز سے پلاٹ کا تنا زعہ چلا آرہا ہے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مذکورہ چچا کا تعلق بد قماش افراد سے ہے۔

جن کی معرفت مذکورہ چچا نے اپنے بھتیجے کو بد قماش افراد کے ذریعے تشدد کا نشانہ بنا چکا ہے گذشتہ روز مذکورہ چچا نے اپنے بد قماش ساتھی طاہر بلوچ جو کہ مختلف مقدمات میں تھانہ سٹلایٹ ٹائون جھنگ نے گرفتار کر رکھا ہے کے ذریعے اپنے بھتیجے جاوید اقبال کو ناکردگناہ میں پھسنانے کی کوشش کی جس پر تھانہ سٹلایٹ ٹائون پولیس جھنگ کے سب انسپکٹر غلام مصطفے نے چوکی منڈی شاہ جیونہ کے انچارج الطاف حسین ہرل کے ہمراہ چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے نہ صرف مذ کورہ صحافی کو گرفتار کر لیا۔

بلکہ اس دوران مذکورہ صحافی کے اہلخانہ کو بے عزت کرنے کے ساتھ ساتھ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔اس واقعہ کی اطلاع پا کر ریجنل یونین آف جرنلسٹ پنجاب جھنگ کے ضلعی صدر شیخ توصیف حسین ودیگر ضلع بھر کے تمام صحافیوں نے احتجاج کرتے ہو ئے ارباب وبا اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہیں۔