سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے چئیرمین محمد علی نے کہا ہے کہ اسٹاک ایکسچینجز میں اینگرو فرٹیلائزرکے شئیرز میں ان سائیڈر ٹریڈنگ اور سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جانب سے غلط اکاونٹس فراہم کرنے کے واقعات کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
لاہوراکنامک جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی تقریب میں ذرائع سے گفتگوکرتے ہوئیانہوں نیکہا کہ ایم ٹیکس ٹیکسٹائل کی جانب سے کچھ عرصہ قبل شئیر ہولڈرز کو منافع دینے کے بعد واپس لینے کے واقعہ کی تحقیقات بھی جاری ہیں اور ایمٹیکس ٹیکسٹائل کا عدالتی حکم امتناعی ختم کرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
چئیرمین ایس ای سی پی نے بتایا کہ اسٹاک ایکسچینج میں دو ہزار آٹھ کے بحران میں بغیر اجازت کھاتہ داروں کے حصص فروخت کرنے والے پانچ بروکرز کے خلاف بھی تحقیقات کی جارہی ہیں اور مارجن فائنانسنگ کے قوائد و ضوابط کو مزید موثربنایاجارہا ہے۔