کراچی (جیوڈیسک) ملکی تاریخ کے سب سے بڑے نجی سرمایہ کاری کے معاہدے پر سرمایہ کار سرگرم ہو گئے، مسلسل مندی کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج مثبت زون میں آگیا، ہنڈرڈ انڈیکس 40 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔
گذشتہ ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سیاسی ہلچل کی وجہ سے مسلسل مندی کے بادل چھائے رہے، جس کی وجہ سے ایک ہفتے میں حصص بازار میں 1650 پوائنٹس تک کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
کاروباری ہفتے کے آغاز پر سرمایہ کاروں نے شئیرز کی خریداری دیکھی جارہی ہے اور ہنڈرڈ انڈیکس 215 پوائنٹس اضافے سے 40 ہزار 90 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
ماہر معیشت محمد سہیل کا کہنا ہے کہ ابراج گروپ اور شنگھائی پاور کے درمیان کے الیکٹرک کے شئیرز کی خریداری کے لئے ایک ارب 77 کروڑ ڈالر کا معاہدہ ہوا ہے۔ اس معاہدے سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے، معاہدے سے مستقبل میں مزید بڑی کمپنیوں کے انضمام اور خریداری ہونگی۔