سٹاک ایکسچینج میں 376 پوائنٹس کی کمی، 100 انڈیکس 42 ہزار 290 پوائںٹس کی سطح پر بند

Pakistan Stock Exchange

Pakistan Stock Exchange

کراچی (جیوڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر فرد جرم عائد کیے جانے کی خبر آتے ہی سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی فروخت بڑھ گئی، اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس میں 500 پوائنٹس سے زائد کی مندی بھی ریکارڈ کی گئی مگر اختتام پر اسٹاک مارکیٹ 376 پوائںٹس کی کمی کے بعد 42 ہزار 290 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔

مجموعی طور پر سٹاک مارکیٹ میں 364 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا، 99 کی قیمت میں اضافہ، 241 میں کمی جبکہ 24 کمپنیوں کے شیئرز کی مالیت میں کوئی ردوبدل نہیں دیکھا گیا۔

سٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق جب تک سیاسی استحکام نہیں آ جاتا پاکستان سٹاک ایکسچینج اسی طرح ہی پرفارم کرتی رہے گی۔