کراچی (جیوڈیسک) پاکستان سٹاک ایکسچینج 390 پوائنٹس کی کمی کے بعد 42 ہزار 18 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی، سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی احتساب عدالت پیشی پر سرمایہ کاروں میں ہلچل مچ گئی اور سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی فروخت بڑھ گئی جس کے باعث اختتام پر سٹاک مارکیٹ 390 پوائںٹس کی کمی کے بعد 42 ہزار 18 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔
مجموعی طور پر سٹاک مارکیٹ میں 359 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا، 114 کی قیمت میں اضافہ، 229 میں کمی جبکہ 16 کمپنیوں کے شیئرز کی مالیت میں کوئی ردوبدل نہیں دیکھا گیا۔
سٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق جب تک سیاسی استحکام نہیں آ جاتا پاکستان سٹاک ایکسچینج اسی طرح ہی پرفارم کرتی رہے گی۔