اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، ڈالر مہنگا ہو گیا
Posted on August 4, 2020 By Majid Khan اسلام آباد, کاروبار
Pakistan Stock Exchange
اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور 100 انڈیکس میں 613 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز سے ہی مثبت رجحان رہا اور 100 انڈیکس 613 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 39 ہزار 871 پر بند ہوا۔
اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 20 ارب 45 کروڑ روپے کے شیئرز کا کاروبار ہوا۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر 48 پیسے مہنگا ہوکر 167.46 روپے کا ہوگیا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com