کراچی (جیوڈیسک) لندن میں جاری پاکستان سرمایہ کاری کانفرنس میں شریک ایم ڈی پاکستان اسٹاک ایکسچینج ندیم نقوی نے بتایا کہ سال 2018 میں ایک ارب ڈالر مالیت کی نئی کمنپیوں کے پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں اندراج کا امکان ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ زیادہ تر کمپنیوں کا تعلق توانائی کے شعبے سے ہو گا، جس میں بجلی کی ترسیلی کمپنیاں، ایل این جی اور کوئلہ نکالنے والی کمپنیاں شامل ہیں۔
ماہرین کے مطابق اتنے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری سے اسٹاک مارکیٹ میں پہلے سے موجود حصص کی مالیت میں اضافے کے ساتھ ساتھ مزید بیرونی سرمایہ کار بھی مارکیٹ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔