کراچی (جیوڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سےشرح سود میں کمی کے سبب اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی دیکھی جارہی ہے ۔ 100 انڈیکس میں ڈھائی سو پوائنٹس کا اضافہ نوٹ کیا گیا۔
کاروباری ہفتہ کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں مثبت اثرات دیکھے جارہے جسکی وجہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے حالیہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں کمی کے سبب سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی ہوئی جسکے سبب 100 انڈیکس ڈھائی سو پوائنٹس اضافہ سے 31 ہزار 640 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔