کراچی (جیوڈیسک) گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ پر زیادہ تر مندی چھائی رہی اور مجموعی طورپر انڈیکس میں 700سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ ہوئی۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کراچی اسٹاک مارکیٹ میں زیادہ تر مندی کا رجحان پایا گیا اور مارکیٹ انڈیکس 714پوائنٹس کی کمی کے بعد 33ہزار 943 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
اسٹاک بروکرز کے مطابق سینیٹ انتخابات کے باعث ہونے والی سیاسی ہلچل سے سرمایہ کار محتاط دکھائی دیئے، یوں شیئر بازار کا یومیہ کاروباری حجم17 فیصد گھٹ کر 27 کروڑ حصص تک محدود رہا جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے بھی اس دوران 1کروڑ 30لاکھ ڈالر مالیت کے حصص بیچ ڈالے۔