کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں پیر کو بدترین مندی دیکھنے میں آئی، سرمایہ کاروں کو 2.4 کھرب روپے کا نقصان ہوا۔
سیاسی افق پر غیریقینی صورت حال کے علاوہ اقتصادی محاذ پر منفی اطلاعات کے نتیجے میں گزشتہ 2 ماہ کے دوران کیپیٹل مارکیٹ سے مجموعی طور پر 10 ارب ڈالرکے خطیرسرمائے کا انخلا ریکارڈ کیا گیا ہے
انویسٹرزکی چھان بین کی اطلاعات اور مارجن سیلنگ کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے باعث مندی کی شدت ایک موقع پر1309.60 پوائنٹس کمی تک جاپہنچی۔