کراچی (جیوڈیسک) اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران 400 سے زائد پوائنٹس کی تیزی کے باعث انڈیکس 32 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔
کراچی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کار آج سرگرم نظر آرہے ہیں اور انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران 400 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ 32 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔
مارکیٹ کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کو موخر کرجانے کے باعث سرمایہ کار شیئرز کی خریداری میں زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں ۔دوسری جانب گیس کی ترسیلی کمپنیوں کے شیئررز کی قیمتوں میں کمی دیکھی جارہی ہے۔