حصص مارکیٹ میں تیزی، 2 نفسیاتی حدیں بیک وقت بحال

Stock Market

Stock Market

کراچی (جیوڈیسک) غیر ملکیوں کے ساتھ مقامی انسٹی ٹیوشنز کی خریداری سرگرمیوں اور بینکنگ وسیمنٹ سیکٹرکے حصص کی قیمتوں میں اضافے کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو تیزی کا رحجان غالب رہا جس سے انڈیکس کی 29700 اور 29800 پوائنٹس کی 2 نفسیاتی حدیں بیک وقت بحال ہو گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں 31 ارب 77 کروڑ 37 لاکھ 80 ہزار600 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 167.06 پوائنٹس کے اضافے سے 29858.37 ہو گیا، کاروباری حجم بدھ کی نسبت 59.25 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر 16 کروڑ 10 لاکھ 72 ہزار340 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 404 کمپنیوں کے حصص تک وسیع ہوا جن میں 272 کے بھاؤ میں اضافہ، 117 کے دام میں کمی اور 15 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔