سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار، 160 پوائنٹس کا اضافہ

Stock Exchange

Stock Exchange

کراچی (جیوڈیسک) سٹاک ایکس چینج میں آج پھر تیزی کا رجحان رہا۔ 160 پوائنٹس کے اضافے سے 100 انڈیکس 39 ہزار 211 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

پاکستانی معیشیت بہتری کی جانب گامزن ہونے لگی، سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر ایک مرتبہ پھر تیزی دیکھنے میں آئی اور سرمایہ کاروں میں طویل عرصے سے مفقود اعتماد لوٹ آیا۔ مارکیٹ میں 160 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 39 ہزار 211 پوائنٹس کی حد تک پہنچ گیا۔

ماضی کے برعکس گزشتہ روز بھی سٹاک مارکیٹ میں 249 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا اور 100 انڈیکس 38 ہزار 811 کی سطح پر آ گیا تھا۔ سرمایہ کاری میں حالیہ تیزی کو تجزیہ کاروں نے پاکستانی معیشیت کیلئے مثبت اشاریہ قرار دیا ہے۔