کراچی (جیوڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ کی ہفتہ وار کارکردگی کی جائزہ رپورٹ کے مطابق، گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر شیئر بازار کا 100 انڈیکس 45 ہزار 387 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔
بروکرز کے مطابق، شیئرز کی مجموعی مالیت پہلی بار 9 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گئی۔ سرمایہ کاروں کی دلچسپی سیمنٹ، آئل اور بینکنگ سیکٹر میں دیکھی گئی۔
رواں سال کے آغاز سے اب تک پاکستان سٹاک مارکیٹ کے انڈیکس میں 38 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور اس کا شمار خطے کے بہترین کارکردگی دکھانے والے حصص بازاروں میں ہوتا ہے۔