کراچی (جیوڈیسک) پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس میں نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر محدود تیزی پر 100 انڈیکس 2.88 پوائنٹس اضافہ 36125.37 پر بند رہا۔ اس کے باوجود سرمایہ کاری مالیت میں 4 ارب 68 کروڑ روپے کی کمی رہی۔
تفصیلات کے مطابق ٹی آر جی پاک‘ پی ٹی سی ایل‘ دیوان سلمان کی خریداری کے اچھے اثرات‘ آئندہ دنوں کمپنیوں کے منافع میں اضافہ کی توقع اورآئندہ دنوں اچھی اطلاعات کی توقعات کے باعث سرمایہ کاروں نے ٹی آر جی پاک‘ پی ٹی سی ایل‘ دیوان سلمان سمیت بیشتر حصص کی خریدوفروخت کرکے اسے آئندہ دنوں کی تیزی پر حاصل کر لئے جس کے نتیجے میں مارکیٹ اختتام پر 2.88پوائنٹس اضافہ پر 36125.37پر بند رہا۔ مارکیٹ میں سرگرم حصص کا دائرہ کار374کمپنیوں تک رہا۔
جس میں 189 کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافہ‘160 کمپنیوں کی قیمتوں میں کمی اور25 کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی مارکیٹ کیپٹل 74کھرب 3ارب 87کروڑ 57 لاکھ 883 روپے کمی پر 73 کھرب 99 ارب 19کروڑ 22لاکھ 23 ہزار 572 روپے ہوگئی۔ گزشتہ جمعہ کے مقابلے میں کاروباری سرگرمی 9کروڑ 17لاکھ 98ہزار300 حصص سے زائد کم رہی اور مجموعی سودوں میں 22کروڑ 9لاکھ 54ہزار 550 حصص کے کاروبار میں کمی ریکارڈ رہی۔