کراچی (جیوڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں خریدار سرگرم نظر آئے، سیاسی میدان سے آنے والے مختلف خبروں سے سرمایا کاروں کا اعتماد بڑھا اور انڈیکس 1051 پوائنٹس اضافے سے 46 ہزار 273 پوائنٹس پر بند ہوا۔
مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق سیاسی سطح پر غیر یقینی کی صورتحال ختم ہو جائے تو حصص بازار میں مقامی اور غیر ملکی سرمایا کاری میں تیزی دیکھی جا سکتی ہے۔
بروکرز کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں بہتری اور کمپنیوں کے اچھے نتائج کی امیدیں انویسٹرز کا دھیان مثبت کر رہی ہیں۔