کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ کے اعداد و شمار کے مطابق پی ایس او کے شیئرز کی قیمتوں میں سولہ روپے تہتر پیسے کا نمایاں اضافہ ہوا جس کے بعد مارکیٹ میں پی ایس او کے شیئرز کی قیمتوں میں ایک روز کے ٹریڈنگ معطل کر دی گئی۔
کراچی اسٹاک مارکیٹ کے قوانین کے مطابق کسی بھی کمپنی کے شیئرز کی قیمتوں میں پانچ فیصد اضافے یا کمی کے بعد ٹریڈنگ معطل ہو جاتی ہے۔