کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز بھی مندی ریکارڈ کی گئی، حصص مارکیٹ کا 100 انڈیکس مزید 353 پوائنٹس گر گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی مندی دیکھی گئی، مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 353 پوائنٹس کی گراوٹ دیکھی گئی جس کے بعد حصص مارکیٹ کی مزید چار نفسیاتی حدیں گر گئیں۔
مارکیٹ کا آغاز ہی مندی سے ہوا، صبح کے آغاز میں ہی بڑی مندی دیکھی گئی اور انڈیکس 31789.2 پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا، مندی کا یہ سلسلہ جاری رہا، وقفے سے قبل مزید گراوٹ دیکھی گئی اور انڈیکس 31710.32 پوائنٹس پر پہنچا۔
یہ سلسلہ کاروبار کے اختتام تک جاری رہا اور پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 353.45 پوائنٹس کی مندی کے بعد 31555.47 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، ٹریڈنگ کے دوران چار نفسیاتی حدیں گریں۔ پورے دن 1.12 فیصد کاروبار میں گراوٹ دیکھی گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز حصص مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 19.63 پوائنٹس کی تنزلی دیکھی گئی تھی اور انڈیکس 31908.92 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔