سٹاک مارکیٹ: غیر یقینی صورتحال کے باعث اُتار چڑھاؤ کے بعد 12.34 پوائنٹس کی تیزی

Pakistan Stock Market

Pakistan Stock Market

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران غیر یقینی صورتحال کے باعث اُتار چڑھاؤ کے بعد صرف 12.34 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران اُتار چڑھاؤ کے بعد 181.01 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد جس کے بعد انڈیکس 39 ہزار 802 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

دوسرے کاروباری روز کے دوران انڈیکس 490.22 پوائنٹس کی تیزی کے بعد انڈیکس 40 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہونے کے بعد 40292.82 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا تھا۔

تیسرے کاروباری روز کے دوران سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 569.77 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 40862.59 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

چوتھے کاروباری روز کے دوران بھی تیزی دیکھنے کو ملی، کاربار کے اختتام پر حصص مارکیٹ میں 219.35 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 41 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہونے کے بعد 41081.94 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

اُدھر رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کے باعث اُتار چڑھاؤ دیکھنے کو ملا، پورے کاروباری روز کے دوران صرف 12.34 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد انڈیکس 41 ہزار 94 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.03 فیصد کی بہتری ریکارڈ کی گئی اور 10 کروڑ 92 لاکھ 42 ہزار 979 شیئرز کا لین دین ہوا۔