اسٹاک ہوم: امریکی صدر اوبامہ ایک روز دورہ پر سوئیڈن پہنچ گئے

Stockholm

Stockholm

جی ٹوئینٹی کانفرنس میں شرکت سے قبل امریکی صدر باراک اوباما ایک روز دورہ پر سوئیڈن پہنچ گئے۔ سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں امریکی صدر باراک اوباما نے سوئڈش وزیراعظم فیڈرک رین فیلڈ کے ہمراہ ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شام کے مسئلے پر امریکا نے سرخ لائن نہیں کھینچی۔ شام میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی اور عالمی قوتوں کے لئے ناقابل قبول عمل ہے۔

اوباما کا کہنا تھا کہ جنگ کے دوران بھی کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال ناقابل برداشت عمل ہے جبکہ شام میں معصوم شہریوں کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ اس سے قبل امریکی صدر کی آمد پر ہزاروں افراد نے شام میں ممکنہ امریکی جارحیت کیخلاف احتجاج کیا اور شامی حکومت سے اظہار یکجہتی کی۔