کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں نو ہفتوں سے جاری تیزی کا سلسلہ ٹوٹ گیا۔ گزشتہ کاروباری ہفتے ہنڈرڈ انڈیکس میں آٹھ سو چوالیس پوائنٹس کی کمی ہوئی۔
کاروباری ہفتے کے آغاز پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس بائیس ہزار پانچ سو پوائنٹس سے زائد کی سطح پر موجود تھا جو کاروباری ہفتے کے اختتام پر اکیس ہزار چھ سو اٹھانوے پوائنٹس پر بند ہوا۔ اس دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں تین اعشاریہ سات فیصد کمی ہوئی اوسط کاروباری حجم تیرہ فیصد کمی سے بتیس کروڑ اٹھارہ لاکھ شیئرز یومیہ پر آ گیا۔