کراچی (جیوڈیسک) اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملا جلا رجحان رہا۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں تیرہ پوائنٹ کا اضافہ ہوا۔ مارکیٹ کے آغاز میں تیزی رہی اور ایک موقع پر انڈیکس میں دو سو پوائنٹس کا اضافہ ہوا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کے عمل کی وجہ سے تیزی کی یہ سطح برقرار نہ رہ سکی۔
بنکنگ اور سیمنٹ سیکٹر کے شیئرز کاروباری حجم کے لحاظ سے سرفہرست رہے۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس تیئس ہزار تین سو اکیاسی پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر بائیس کروڑ اٹہتر لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔