اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد قائمقام چیئرمین سیکوریٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن طاہر محمود نے کہا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں رسک مینجمنٹ کے معاملات لمحہ بہ لمحہ دیکھے جا رہے ہیں۔ اسلام آباد میں ذرائع سے بات چیت میں طاہر محمود کا کہنا تھاکہ اسٹاک مارکیٹ کو یومیہ مانیٹر کیا جا رہا ہے۔
جو بھی ریگولیٹری اقدامات ممکن ہیں انہیں یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ اسٹاک مارکیٹ میں تجارت پررسک مینجمنٹ کے معاملات لمحہ بہ لمحہ دیکھے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ کے کاروبار میں منصوعی اتار چڑھاو نہیں ہوگا۔
سرمایہ کاروں کو خرید اور فروخت کا بھرپور موقع حاصل ہے۔ قائمقام چیئرمین ایس ای سی پی نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ کی بنیادیں مستحکم ہیں اور کمیشن بطور ریگولیٹر کردار ادا کیا جاتا رہے گا۔