اسٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار نہ رہ سکی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) اسٹاک مارکیٹ میں بجٹ کے اگلے ہی دن دیکھی جانے والی نمایاں تیزی جمعے کے دن برقرار نہ رہ سکی۔اتار چڑھا کے بعد کاروبار کا اختتام مندی پر ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق پرافٹ ٹیکنگ کا رجحان مندی کی وجہ بنا۔ کاروبار کے آغاز میں سیمنٹ کے اسٹاکس اور او جی ڈی سی ایل میں خریداری کی لہر سے مارکیٹ کو125 پوائنٹس کے اضافے سے 22800 پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

تاہم بعد ازاں انرجی بینکنگ ٹیلی کام اور آئل اسٹاکس میں فروخت کے دبا کے باعث مارکیٹ یہ سطح برقرار نہ رکھ سکی۔ مجموعی طور پر پچاس کروڑ شئیرز کے نمایاں لین دین کے ساتھ کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کا بینچ مارک 100 انڈیکس216 پوائنٹس گرکر 22542 پوائنٹس پر بند ہوا۔