کراچی (جیوڈیسک) ایشین پیسیفک خطے کی اسٹاک مارکیٹس میں ہونے والی غیر ملکی سرمایہ کاری میں پاکستان کا حصہ بڑھ کر سات فیصد پر پہنچ گیا۔جون کے ماہ میں پورے خطے میں واحد پاکستانی اسٹاک مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی۔
ایک رپورٹ کے مطابق ایشین پیسیفک خطے کی کیپٹل مارکیٹس میں جنوری سے اب تک چھ ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری ہو چکی ہے جس میں سے چالیس کروڑ 80 لاکھ ڈالر پاکستانی اسٹاک مارکیٹ میں انویسٹ ہوئے۔ جون کے ماہ میں خطے کی اسٹاک مارکیٹس سے غیر ملکی سرمایہ کاری کا انخلا تیرہ ارب ڈالر رہا جبکہ اس دوران واحد پاکستانی مارکیٹ میں تین کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی۔