لاہور (جیوڈیسک) سانحہ ماڈل سے متعلق کمیشن رپورٹ پر عوامی تحریک کی ڈیڈ لائن آ گئی ہے مگر رانا ثناء اللہ اور شہباز شریف کے استعفے نہیں آئے۔ اب کیا کرنا ہے؟ طاہر القادری نے مشاورت کیلئے اہم رہنماؤں کو بلا لیا۔
عوامی تحریک کی اے پی سی، جس میں ملک کی تمام بڑی اپوزیشن جماعتیں بھی شامل تھیں، کی جانب سے شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کے استعفوں کیلئے دی گئی ڈیڈ لائن آج ختم ہو جائے گی۔ طاہر القادری نے اہم رہنماؤں کو مشاورت کیلئے طلب کر لیا ہے۔
طاہر القادری اتحادیوں سے مشاورت کے لئے ٹیلی فونک رابطے بھی کر رہے ہیں۔ سٹیئرنگ کمیٹی کے کل ہونے والے اجلاس کی حکمت عملی پر بھی مشاورت ہو گی۔ سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس کل 3 بجے منہاج القرآن مرکز میں ہو گا۔